11 اپریل 2017 - 17:18
دہشتگردانہ کاروائیوں کا مقصد مذہبی اختلافات کو ہوا دینا ہے: ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے دہشتگردی کو تمام الہامی ادیان کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردانہ کاروائیوں کا اصل مقصد اقوام کے درمیان مذہبی اختلافات کو ہوا دینا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے دہشتگردی کو تمام الہامی ادیان کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردانہ کاروائیوں کا اصل مقصد اقوام کے درمیان مذہبی اختلافات کو ہوا دینا ہے.

يہ بات 'علي لاريجاني' نے پير كے روز مصر كي ايوان نمائندگان اسمبلي كے چيئرمين 'علي عبدالعال سيد احمد' كے نام ايك خصوصي پيغام ميں كہي.

علي لاريجاني اپنے پيغام ميں مصر كے دوگرجاگھروں پر خودكش حملوں ميں جاں بحق اورزخمي ہونے والے افراد پر ان كے لواحقين مصري قوم اور حكومت كے ساتھ اپني ہمدردي اور تعزيت كا اظہار كرتے ہوئے اور اس دہشتناك اقدام كي شديد الفاظ ميں مذمت كي.

انہوں نے اپنے پيغام ميں اپنے مصري ہم منصب كو مخاطب قرار ديتے ہوئے لكھا كہ دہشتگردوں كے يہ حاليہ دہشتناك اقدامات كا مقصد صرف الہامي اديان كے پيرو كاروں كے درميان اختلاف اور انتشار پيدا كردينا ہے.

دہشتگردي كي يہ لعنت انساني معاشرے اورتمام مذاہب اور اديان كےپيروكاروں كےليے ايك بڑا عظيم خطرہ ہے اور يہ اقدام كوئي انساني اقدار اور الہامي اديان كي تعليمات سے مطابقت نہيں ركھتا ہے.

انہوں نے خطے ميں بگرتي ہوئي صورتحال پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ صورتحال ميں اس لعنت كے خاتمے كے ليے سب ممالك كے تعاون ضروري ہے.

انہوں نے كہا ايراني قوم دہشتگردي كا شكار رہي ہے اور ہم دشتگردي كے خلاف جنگ ميں مصري حكومت كي حمايت بھي كرتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲